Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کدانہ ترقیاتی کمپنی کا ’مشاعرٹریک‘ فیز ٹو مکمل

موبائل فون چارجنگ کے لیے مختلف مقامات پر 240 پوائنٹس لگائے گئے ہیں(فوٹو،ایکس)
کدانہ ترقیاتی کمپنی نے ’مشاعر ٹریک‘ کے دوسرے مرحلے کے تحت ایک لاکھ 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر ترقیاتی کام مکمل کرلیا۔
اخبار 24 کے مطابق مشاعر مقدسہ (وادی منی ، میدان عرفات اورمزدلفہ) میں ایک لاکھ 30 ہزار مربع میٹر رقبے پر لچکدار راہداریاں بنائی گئی ہیں تاکہ پیدل چلنے والے حجاج کی مشقت کو کم کرتے ہوئے انہیں اضافی تھکان سے محفوظ رکھا جاسکے۔
ترقیاتی منصوبے کے تحت 15 ہزار مربع میٹر رقبے پر سبزہ لگایا گیا ہے جن میں پودے اور گھاس وغیرہ شامل ہے جس سے ماحول خوشگوار ہو سکے گا۔
مختلف مقامات پر کدانہ ترقیاتی کمپنی نے 240 پھوار برسانے والے ٹاورز ، 12 بڑی چھتریاں اور 14 تجارتی مراکز تعمیر کیے ہیں۔
دیگر ترقیاتی امور کے تحت 3 طبی مراکز کی تعمیر اور 390 کرسیاں مختلف جگہوں پر نصب کی گئی ہیں علاوہ ازیں پانی پینے کے لیے 780 کولرز اور 240 موبائل فون چارجنگ پورٹس لگائے گئے ہیں تاکہ حجاج کرام اپنے موبائل فونز کو باسانی چارج کرسکیں۔

  پیدل چلنے والوں کی سہولت  کے لیے لچکدار روڈ کو مزید طویل کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے کدانہ ترقیاتی کمپنی کے تحت گزشتہ برس پہلے مرحلے میں 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر ترقیاتی کام مکمل کیا گیا تھا ۔ امسال دوسرے مرحلے کے لیے مخصوص ترقیاتی امور مکمل کیے گئے ہیں۔

 

 

شیئر: