Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرمٹ کے بغیر حج کرنا احکامِ شریعت کے منافی اور سنگین خلاف ورزی: مفتی اعظم

ملکی قوانین پر عمل نہ کرنا مفاد عامہ کے بھی منافی ہے (فائل فوٹو: عاجل)
مملکت کے مفتی اعظم اور علما کمیٹی کے سربراہ شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے عازمین حج سے  ہدایات پر عمل کرنے اور مناسک حج کی ادائیگی کےلیے سرکاری اجازت نامہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق مفتی اعظم سعودی عرب نے اس بات پر زور دیا کہ ’پرمٹ کے بغیر حج کرنا احکامِ شریعت کے منافی اور سنگین خلاف ورزی ہے۔ اس سے امن عامہ بھی متاثر ہوتا ہے۔ ملکی قوانین پر عمل نہ کرنا مفاد عامہ کے بھی منافی ہے۔‘
مفتی اعظم نے انتباہ کیا کہ ’متعلقہ اداروں کے جاری کردہ ضوابط کو نظر انداز کرنا قیادت کے احکامات کی صریح نافرمانی اور شریعت کے اصولوں کے منافی ہے۔‘
آنہوں نے کہا ’جو بھی پرمٹ کے بغیر حج کرے گا وہ شرعی طور پر خلاف ورزی کا مرتکب ہو گا اور اطاعت نہ کرنے کا گناہ گار بھی۔‘
مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ  نے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ صحت ہدایات پر بھی عمل کریں۔
وبائی امراض اور بیماریوں کی روک تھام بھی ایک مذہبی فریضہ اور ذمہ داری ہے، خاص کر ایسے موقع پر جب دینا بھر سے مسلمان ایک جگہ جمع ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں مسجد الحرام کے خطیب شیخ ماھر المعیقلی نے خطبہ جمعہ میں پرمٹ کے بغیر حج کرنے کو درست عمل قرار نہ دیتے ہوئے لوگوں کو قوانین کی پابندی کرنے کی سختی سے ہدایت کی۔

 

شیئر: