حج سکیورٹی فورسز اور دیگر ادارے غیرقانونی طریقے سے مکہ مکرمہ داخل ہونے والوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق حج سکیورٹی فورسز کی مختلف ٹیمیں زمین کے علاوہ فضائی نگرانی بھی جامع انداز میں کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
توکلنا ایپ پر حج پرمٹ کو پڑھنے کی سہولت فراہمNode ID: 889464
جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے مکہ مکرمہ کے چاروں اطراف میں ڈرونز کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ چور راستوں کا استعمال کرنے والوں کو مکہ مکرمہ داخل ہونے سے روکا جا سکے۔
حج ٹاسک فورسز کی ٹیمیں فضائی نگرانی کے لیے خصوصی ڈرونز استعمال کر رہی ہیں جن میں انتہائی جدید اور حساس کیمرے نصب ہیں جن کے ذریعے رات کے وقت بھی بہتر طورپر راستوں کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔
ڈرونز نگران سینٹر کو موصول ہونے والی وڈیو کے ذریعے گراؤنڈ کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا جاتا ہے جو قریب ترین پولیس پارٹی کو لوکیشن کے بارے میں مطلع کرتی دیتی ہیں تاکہ غیرقانونی طورپر مکہ میں داخل ہونے والوں کو روکا جا سکے۔
واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کا آغاز ہوتے ہی مکہ پرمٹ کی شرط عائد کر دی تھی۔
پرمٹ کے بغیر کسی کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
پرمٹ کا مقصد بیرون ملک سے آنے والے عازمین حج کو سہولت مہیا کرنا ہے تاکہ وہ غیرضروری ازدحام سے محفوظ رہتے ہوئے مناسک حج بہتر طور پر ادا کر سکیں۔