سعودی وزیرخارجہ سے دمشق میں شام کے صدر کی ملاقات
علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے سنیچر کو دمشق میں شام کے پیپلز پیلس میں صدر احمد الشرع سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شام کے صدر نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ آنے والے اعلی سطح کے اقتصادی وفد کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات جائزہ علاقائی سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شام کی معیشت اور اداروں کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
شام کے صدر نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ کے مشیر برائے سیاسی امور شہزادہ مععب بن محمد الفرحان، شاہ یمشیر محمد بن مزید التویجری، شام میں سعودی سفیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
