سعودی عرب میں عیدالاضحی کی نماز، وزارت اسلامی امور کی ہدایات کیا ہیں؟
سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت کی گئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے جامع مساجد اورعیدگاہوں میں عیدالاضحی کی نماز کے انعقاد کے ایک جامع منصوبے کی منظوری دی ہے۔
وزارت نے نمازعید ام القری کیلنڈر کے مطابق سورج طلوع ہونے کے 15 منٹ بعد ادا کرنے کی ہدایت ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کے مطابق تمام جامع مساجد اور عید گاہوں میں نماز کا اہتمام کرنے کے لیے کہا گیا ہے ماسوائے ان مساجد کے جو عید گاہ کے قریب واقع ہیں اور جہاں لوگ عید کی نماز کے لیے نہیں جاتے۔
وزارت نے میٹنٹینس کمپنیوں کو عید کی نماز کے لیے تمام انتظامات اورضروری خدمات مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں بدھ 28 مئی کو یکم ذوالحجہ تھی۔ حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعرات 5 جون 2025 کو ہوگا۔ عیدالاضحی جمعہ 6 جون کو منائی جائے گی۔
