Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممبئی ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان سے ’درجنوں زہریلے سانپ‘ برآمد

پولیس نے سانپوں کی تصاویر کی ہیں جن میں وائپر نسل کے سانپ بھی شامل ہیں (فوٹو: اے ایف پی)
بیرون ملک سے انڈیا لائے جانے والے درجنوں زہریلے سانپ ممبئی ایئرپورٹ پر پکڑے گئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ سے آنے والے ایک مسافر کو ممبئی ہوائی اڈے پر روک کر سامان کی تلاشی لی گئی تو درجنوں سانپ برآمد ہوئے جن کو مختلف بیگز چھپایا گیا تھا۔
ان کے مطابق ‘ملزم کا تعلق انڈیا سے ہے جس کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘
مسافر کے بارے میں مزید معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ سانپوں میں وائپر نسلے کے کچھ سانپ بھی شامل تھے جن کو انتہائی زہریلا سمجھا جاتا ہے۔ مسافر کے سامان میں پانچ ایشیائی نسل کے کچھوے بھی موجود تھے۔
پولیس نے برآمد ہونے والے سانپوں کی تصاویر جاری کی ہیں جن کو ایک بڑے برتن میں رینگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے اور وہ مختلف رنگوں کے ہیں۔
کسٹم حکام کی جانب سے سانپوں کا پکڑا جانا عام بات نہیں ہے کیونکہ ایسے واقعات بہت کم ہوتے ہیں جبکہ سونا، مشتبہ گولیوں اور ایسے نشہ آور  مواد کی تصویریں شیئر  کرتے رہتے ہیں جن کو بعض مسافر نگل کر اپنے پیٹ میں سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔
تاہم فروری میں ممبئی کے ایئرپورٹ پر ایک ایسے شخص کو بھی حراست میں لیا تھا جس نے پانچ سیامانگ سمگل کرنے کی کوشش کی تھی جو کہ انڈونیشیا، ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں پایا جانے والا ایک چھوٹا بندر ہوتا ہے۔
وہ ان جانوروں کی فہرست میں شامل ہیں جن کی نسل معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے اور ان کو پلاسٹک کے کریٹ میں سامان کے نیچے بنائے گئے خانوں میں چھپایا گیا تھا۔
اسی طرح پچھلے برس نومبر کے مہینے میں ایک ایسے شخص کو پکڑا تھا جس کے پاس 12 کچھوے تھے جبکہ اس سے ایک ماہ قبل تھائی لینڈ سے آنے والے ایک جہاز کے مسافر سے چار ہارن بل پرندے برآمد ہوئے تھے۔
اسی طرح ستمبر میں دو ایسے افراد کو حراست میں لیا گیا تھا جن کے پاس کیمین کے پانچ بچے موجود تھے یہ مگرمچھ کے خاندان سے تعلق رکھنے والا ایک جانور ہے جو کچھ مخصوص ممالک میں پایا جاتا ہے۔

 

شیئر: