Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹریفک خلاف ورزیوں پر 3 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط

’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1827 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 3 ہزار 674 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 25 مئی 2025 سے 31 مئی 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 1827 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر جدہ ہے جہاں سے 941 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں 379، مدینہ منورہ میں 145، مشرقی ریجن میں 107، طائف میں 75 اور عسیر میں 37 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔
 

شیئر: