خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نےاٹلی کوقومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے اٹلی کے صدر سیرجیو ماتاریلا کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اٹلی کے صدرکے نام روانہ کئے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’ہم آپ کے لیے صحت و عافیت اور اٹلی کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید رکھتے ہیں‘۔