عازمین کی خدمت کے لیے منیٰ میں لڑکیوں کے سکاؤنٹ کیمپ کا افتتاح
’لڑکیوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالرحمن بن ابراہیم المدیرس نے کہا ہے کہ ایسوسی ایشن سکاؤٹنگ کے شعبے میں لڑکیوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے نمایاں تبدیلی سے گزر رہی ہے۔
انہوں نے اس پہلو میں حاصل ہونے والی پیشرفت کو سعودی وژن 2030 کے اہداف کے مطابق قرار دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے منیٰ میں لڑکیوں کے سکاؤٹ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔

لڑکیوں کے سکاؤٹ کیمپ کی افتتاحی تقریب میں چیئرپرسن شہزادی سما بنت فیصل بن عبداللہ بھی شریک تھیں۔
المدیرس نے کہا ہے کہ کی کہ ایسوسی ایشن نے حج سیزن 1446ھ کی تیاری کا آغاز جلد کر دیا ہے۔

المدیرس نے خواتین کے کردار کی حمایت اور لڑکیوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پروگراموں اور اقدامات کی قیادت کے مواقع فراہم کرنے کے عزم کو دہرایا۔
دوسری جانب شہزادی سما بنت فیصل نے کہا ہے کہ ’سعودی لڑکیوں نے سکاؤٹنگ کے مختلف میدانوں میں سعودی عرب کی نمائندگی کی بھرپور صلاحیت اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے‘۔