Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین کی خدمت کے لیے 11 فضائی ایمبولینس دستیاب

’فضائی ایمبولینس کی سروس 13 اسٹراٹیجک ہیلی پیڈز کے ذریعے انجام دی جائے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی ہلال احمر اتھارٹی نے حج 1446ھ کے آپریشنل منصوبے کے تحت فضائی ایمبولینس سروس کو فعال کر دیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہلال احمر نے مسجد الحرام اور مشاعر مقدسہ میں ہنگامی حالات کے لیے 11 فضائی ایمبولینس کا اہتمام کیا ہے۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’فضائی ایمبولینس کی سروس 13 اسٹراٹیجک ہیلی پیڈز کے ذریعے انجام دی جائے گی‘۔
’فضائی ایمبولینس کے ہیلی پیڈز مختلف مقامات پر اس غرض سے تقسیم کئے گئے ہیں کہ طبی امداد کی فراہمی میں تیزی اور موثریت کو یقینی بنایا جا سکے‘۔
ہلال احمر نے کہا ہے کہ ’سروس کی نگرانی 120 سے زائد ماہر طبی عملہ کر رہا ہے جن میں ڈاکٹرز اور ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنز شامل ہیں‘۔
’یہ ٹیم 24 گھنٹے عازمین حج کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے موجود رہتی ہے‘۔
 

شیئر: