Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج میں لُو لگنے کے 44 کیسز ریکارڈ

’16 اوپن ہارٹ سرجریز اور 145 کارڈیک کے کامیاب آپریشن بھی کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارتِ صحت کہا ہے کہ حج سیزن کے آغاز سے اب تک شدید گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک اور تھکن کے 44 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’ہیٹ اسٹروک کا شکار ہونے والے عازمین کاطے شدہ طبی پروٹوکولز کےمعالجہ کیا گیا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’عازمین کے لیے فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے تحت 16 اوپن ہارٹ سرجریز اور 145 کارڈیک کے کامیاب آپریشن بھی کئے گئے ہیں۔
وزارت نے بتایا ہے کہ ’حجاج کرام کو فراہم کی جانے والی مجموعی طبی خدمات کی تعداد 91 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے‘۔
’ یہ خدمات سعودی عرب کی جانب سے فراہم کردہ مربوط نظامِ صحت کے تحت دی جا رہی ہیں جس کا مقصد عازمین کی سلامتی اور آرام کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ مناسکِ حج مکمل اطمینان سے ادا کر سکیں‘۔
وزارت نے وضاحت کی کہ ہسپتالوں اور طبی مراکز کے ایمرجنسی سیکشنز میں 22 ہزار سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیاہے جبکہ 4119 مریضوں کو داخل کر کے انہیں ضروری نگہداشت فراہم کی گئی ہے۔
 

شیئر: