Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی پروجیکٹ: ایک ہفتے میں یمن سے ایک ہزار 689 بارودی سرنگیں تباہ

اب تک چار لاکھ 97 ہزار بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے مسام پروجیکٹ نے گزشتہ ہفتے یمن کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کی نصب کردہ مزید  ایک ہزار 689 بارودی سرنگوں کو صاف کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق مسام پروجیکٹ کی خصوصی ٹیموں نے 7 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں، ایک ہزار 632 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، 50 اینٹی ٹینک بارودی سرنگوں کو تباہ کیا ہے۔
مارب، عدن، الجوف، لحج، صنعا، صعدہ، البیضا، الضالع، شبوہ، تعز، الحدیدہ اور دیگر علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی گئی ہیں۔۔ 
پروجیکٹ کے ڈائریکٹر اسامہ القصبی نے بتایا 2018 میں مسام پروجیکٹ کے آغاز سے اب تک یمن میں حوثیوں کی بچھائی گئی چارلاکھ 97 ہزار544 بارودی سرنگوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔
حوثیوں کی جانب سے یمن بھر میں نصب کی جانے والی بارودی سرنگوں سے بچوں، خواتین اور معمرافراد سمیت معصوم شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔
یہ پروجیکٹ مقامی انجینیئرز کی بھی تربیت اورانہیں جدید آلات فراہم کرتا ہے جبکہ باردودی سرنگوں کی زد میں آنے والے یمنی شہریوں کی بھی مدد کی جاتی ہے۔
مسام پروجیکٹ کا مقصد یمن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں سے بارودی سرنگوں کی صفائی کرنا ہے تاکہ معصوم شہریوں کی جانوں کو ان سے محفوظ کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ حوثی باغیوں کی جانب سے 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
 یمن میں بحران کے آغاز سے اب تک تقریبا 50 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جن میں بیشتر بارودی سرنگوں کے باعث بے گھر ہوئے۔

 

شیئر: