Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کےلیے الھجرہ روڈ پر موبائل سائٹس سروس کا آغاز

حج سیزن کے دوران یہ سروس چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی روڈز اتھارٹی نے الھجرہ روڈ پر عازمین حج کی بسیں خراب ہونے کی صورت میں ’موبائل سائٹس‘ سروس کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سروس کا مقصد مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات کے درمیان سفر کے دوران عازمین حج کے لیے آرام اور سیفٹی کو یقینی بنانا ہے۔
موبائل سائٹس کی افتتاحی تقریب میں سعودی ٹرانسپورٹ، لاجسٹک سروسز صالح بن ناصر الجاسر نے شرکت کی۔
حج سیزن کے دوران الھجرہ ایکسپریس وے (مکہ، مدینہ) پر یہ سروس چوبیس گھنٹے دستیاب رہے گی۔
موبائل سائٹس میں تقریبا 40 عازمین کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ ایئر کنڈیشننگ یونٹس، ریسٹ رومز، ٹوائلٹ، ٹھنڈے مشروبات اور کھانے موجود ہیں۔
یہ اقدام سعودی روڈز اتھارٹی کی جانب سے عازمین حج کی سیفٹی اور آرام کو یقینی بنانے کےعزم کا عکاس ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کی شاہراہ ’الھجرہ‘ پر  اتھارٹی نے منفرد مہم شروع کی ہے جس کا مقصد مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والے عازمین کی میزبانی  کرنا اور انہیں کچھ دیر کےلیے منفرد تجربے سے روشناس کرانا ہے۔
موبائل سائٹس سروس کو خصوصی طورپر میزبانی کے تمام لوازمات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

 

شیئر: