غزہ سے تعلق رکھنے والے 500 فلسطینی عازمین کے دوسرے گروپ میں شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ شامل ہیں۔ گزشتہ روز مغربی کنارے سے عازمین کا پہلا گروپ مملکت پہنچا تھا۔
مملکت پہنچنے والے شاہی مہمانوں نے خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے فراہم کی جانے والی خدمات کی تعریف کی۔
یاد رہے کہ ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
وزارت نے مہمانوں کی جدہ ائیرپورٹ آمد او مکہ مکرمہ پہنچنے تک بہترین خدمات کی فراہمی کےلیے انتظامات کیے تھے۔
خادم حرمین شریفین پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور دانشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین شاہی میزبانی میں فریضہ حج ادا کرچکے ہیں۔