Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی حج مہم، ایشیائی کو ایک سال قید، دس ہزار ریال جرمانے کی سزا

پبلک پراسیکیوشن نے یہ کیس فوجداری عدالت میں بھیجا تھا (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی فوجداری عدالت نے سوشل میڈیا پرجعلی حج مہم چلانے پر ایک ایشیائی شہری کو ایک سال قید اور دس ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سکیورٹی حکام نے جعلی حج مہم میں ملوث رہائشی کو گرفتار کرکے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا تھا جہاں اس کا کیس فوجداری عدالت میں بھیجا گیا۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں جعلی مہم میں استعمال ہونے والے الیکٹرانک آلات و دیگراشیا بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔
 ادارہ پراسیکیوشن نے خبر دار کیا کہ ’جعلی حج مہم میں کردار ادا کرنا ایک سنگین جرم ہے۔ حج ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔‘
واضح رہے سعودی وزارت داخلہ نے فرضی حج خدمات فراہم کرنے والے جعل سازوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے متعدد جعل سازوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر ایسے حج خدمات فراہم کرنے کا دعوی کرتے تھے مگر اس میں کوئی حقیقت نہیں ہوتی۔

 

 

شیئر: