سعودی سکیورٹی اہلکار حجاج کی خدمت میں پیش پیش، انسانی ہمدردی کے مناظر
سعودی سکیورٹی اہلکار حجاج کی خدمت میں پیش پیش، انسانی ہمدردی کے مناظر
جمعرات 5 جون 2025 23:18
اہلکار مسکراتے چہرے کے ساتھ حجاج کی خدمت کرتے رہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سکیورٹی اہلکاروں نے میدان عرفات میں حجاج کی خدمت کی بہترین مثالیں قائم کیں اور انسانی ہمدردی کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
سکیورٹی اہلکار گرمی میں حجاج کو ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کرتے، پانی کے سپرے کرتے اور گرمی کی تھکن سے متاثر افراد کی فوری مدد کرتے نظر آئے۔
راستہ بھول جانے والوں کی بھرپور رہنمائی کی گئی۔ سکیورٹی اہلکار مسکراتے چہرے کے ساتھ حجاج کی خدمت کرتے رہے۔
گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈا تولیہ ایک حاجی کے ماتھے پر رکھا (فوٹو: سبق)
حجاج نے سکیورٹی اہلکاروں کی ان کوششوں اور انسانی ہمدردی کے رویے کی تعریف کی۔
حجاج نے محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانے کےلیے مملکت کے تمام اداروں کی تیاری اور کوششوں کو بھی سراہا۔
سبق نیوز کے مطابق ایک دل کو چھو دینے والے منظر میں سکیورٹی اہلکار نے ایک حاجی کو گرمی سے بچانے کے لیے ٹھنڈا تولیہ اس کے ماتھے پر رکھا جبکہ حاجی سکون ملنے پر اپنی آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔
سکیورٹی اہلکارحاجی کو دھوپ سے بچانے کےلیے چھتری کا سایہ کیے ہوئے ہے (فوٹو: سبق)
ایک دوسری تصویر میں ایک سکیورٹی اہلکار ایک حاجی کو دھوپ سے بچانے کےلیے اس پر چھتری کا سایہ کیے ہوئے ہے جب وہ پانی بھرنے میں مصروف تھا۔
سکیورٹی اہلکاروں کی ان تصاویر نے مملکت کے ایک قابل احترام امیج کو مزید مستحکم کیا ہے۔