Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے کے بعد سعودی عرب سے روانہ

کمشنرجدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے وزیراعظم پاکستان کو رخصت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا دو روزہ دورہ مکمل کرکے جمعے کو وطن روانہ ہوگئے۔
کمشنرجدہ شہزادہ سعود بن عبدالہ بن جلوی نے جدہ ایئر پورٹ پر وزیراعظم پاکستان کو رخصت کیا۔
اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی، مملکت میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ 
یاد رہے  وزیراعظم شہباز شریف جمعرات کو سعودی پہنچے تھے انہوں نے عمرہ ادا کیا اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے عیدالاضحی کی مبارکباد کا تبادلہ، دونوں ملکوں کے دیرینہ تعلقات پر تبادلہ خیال دوطرفہ تعاون کے امکانات اور انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے طریقوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے علاقائی صورتحال، خطے میں سلامتی اور استحکام کے حصول کےلیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی۔

 

شیئر: