Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کا منیٰ میں حج وفود کے سربراہان اور مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ

شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے سالانہ استقبالیے کی میزبانی کی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو منیٰ میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے سالانہ سرکاری استقبالیے کی میزبانی کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے اسلامی شخصیات، خادم حرمین شریفین کے مہمانوں، سرکاری اداردوں کے مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو بھی موجود تھے جنہوں نے اس برس حج کیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو منیٰ پیلس میں شاہ سلمان کی نیابت کرتے ہوئے شاہی شخصیات، حج آپریشن میں شامل فوجی سپریم کمانڈرز، مفتی اعظم، علما، جی سی سی ملکوں کے سینیئرحکام  اور وزرا کا خیرمقدم کیا تھا جو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے آئے تھے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں اس برس حج سیزن کی کامیابی کی تعریف کی اور اس کا کریڈٹ دو مقدس مساجد اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے مملکت کے عزم کو دیا۔

شیئر: