سعودی ولی عہد نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا ہے کہ’ وہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے اثرات کے خاتمے میں وسیع کردار ادا کرے۔‘
سعودی ولی عہد سنیچر کو منی پیلس میں عید الاضحی کے موقع پر اسلامی شخصیات، مہمانوں اور حج وفود کے سربراہان کے استقبالیے سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہا ’اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطین میں ہمارے بھائیوں کے مصائب کا سلسلہ جاری ہے۔‘
’ہم اس جارحیت ے تباہ کن اثرات کے خاتمے، بے گناہ شہریوں کے تحفظ اور ایک نئی حقیقت کی طرف کام کرنے کے حوالے سے بین الاقوامی برادری کے کردار کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہیں۔ اس سے بین الاقوامی حیثیت اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطین امن سے لطف اندوز ہوسکتا ہے۔‘