Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب تک حجاج کو ایک لاکھ 47 ہزار صحت خدمات کی فراہمی

 80 ہزار سے زیادہ عازمین نے صحت مراکز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے صحت نظام نے حج 2025 کے آغاز سے گیارہ ذی الحجہ تک ایک حجاج کو ایک لاکھ 47 ہزار سے زیادہ صحت خدمات فراہم کی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ اقدمات ہیلتھ سیکٹر کی تبدیلی اور اللہ کے مہمانوں کی خدمت پروگرام کے اہداف کے مطابق ہیں جو وژن 2030 کا حصہ ہیں۔
اس کا مقصد حجاج کو اعلی معیار کی صحت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مناسک حج آسانی اور اطمینان کے مطابق ادا کرسکیں۔
وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق 80 ہزار603 سے زیادہ عازمین نے صحت مراکز کی خدمات سے فائدہ اٹھایا، ایمرجنسی میں 35 ہزار176 کیسز سامنے آئے۔
آؤٹ مریضوں کی تعداد 7 ہزار541 رہی۔ ہسپتالوں میں 5 ہزار 619 مریض داخل ہوئے جن میں انتہائی نگہداشت کے دو ہزار 626 کیسز شامل ہیں۔
علاوہ ازیں 248 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور18 اوپن ہارٹ سرجری بھی کی گئی ہیں۔
مملکت کا ہیلتھ کیئر سسٹم صحت مند ماحول کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ماہرین کی مدد سے اپنی کوششوں کو تیز کر رہا ہے جو عازمین کو مناسک آسانی اور ذہنی سکون کے ساتھ مکمل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

 

شیئر: