Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پانی زیادہ پیئں اور دھوپ سے بچیں‘، پاکستان میں ہیٹ ویو کب تک رہے گی؟

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پیر سے 12 جون تک ملک کے بالائی علاقوں میں شدید گرمی پڑھنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات نے جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پیر سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں (وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ جنوبی علاقوں (بالائی /وسطی سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’منگل کو ملک کے بیش تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جب کہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔‘
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’شدید موسمی حالات میں عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ افراد کو احتیای تدابیر کرنی چاہییں۔‘
’سورج کی براہ راست روشنی میں نہ نکلیں، جس قدر ہو سکے گھروں میں رہیں اور زیادہ پانی پئیں۔‘

 

شیئر: