Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرلیں

اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ نے حج سیزن 2025 کے لیے حجاج کی واپسی کی تیاریاں مکمل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق تمام زمینی، فضائی اور بحری پورٹس پر حجاج کی روانگی کو آسان بنانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ 
محکمہ پاسپورٹ نے واپسی کے مرحلے پرعمل درآمد اور حجاج کی  روانگی کو آسان بنانے کے لیے انسانی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کو جدید سکیورٹی سسٹمز کی مدد سے استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654  رہی ہے۔
 ’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے  حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔‘
بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔
سعودی وژن 2030 کے تحت روٹ ٹو مکہ پروگرام سے حج 2025  کے لیے آٹھ ملکوں کے 12 ایئرپورٹس پر تین لاکھ 14 ہزار 337 عازمین حج مستفید ہوئے ہیں۔

 

شیئر: