Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری نابینا امام کو شاہی مہمانوں میں شامل کرنے کی ہدایت

’نابینا امام کی درخواست کو سعودی قیادت نے انتہائی شفقت کے ساتھ قبول کیا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز آل الشیخ نے مصری نابینا امام کو خادم حرمین شریفین پروگرام میں شامل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہدایت میں کہا گیا ہے کہ ’مصر کی المنیا گورنری کے دیہی علاقے میں واقع الوحدہ مسجد کے امام و خطیب شیخ حمدی فاروق کو اس سال کے حج پروگرام میں خادم حرمین شریفین کے مہمان کے طور پر مدعو کیا جائے‘۔
نابینا امام شیخ حمدی فاروق نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ویڈیو کے ذریعہ درخواست کی تھی کہ انہیں حج کے لیے مدعو کیا جائے‘۔
ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ وہ قرآن کریم کے حافظ ہیں، بصارت سے محروم ہیں اور تاحال نہ تو حج ادا کیا ہے اور نہ ہی عمرہ کیا ہے۔
نابینا امام کی درخواست کو سعودی قیادت نے انتہائی شفقت کے ساتھ قبول کیا جو اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ سعودی عرب قرآن کے حافظوں، اہلِ فضل اور خصوصی ضروریات والے افراد کو اہمیت دیتی ہے۔
 

شیئر: