جبیل کے قریب خلیج عرب میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ
زلزلے کا مرکز جبیل شہر سے 85 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔(فوٹو: اخبار 24)
خلیج عرب میں منگل کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ری ایکٹر سکیل پر 3.35 ریکارڈ کی گئی۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی جیولوجیکل سروے کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ نیٹ ورک سٹیشنوں نے منگل کی شام پانچ بجکر 12 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے۔
زلزلے کا مرکز جبیل شہر سے 85 کلو میٹر دور مشرق میں تھا۔
بتایا گیا کہ یہ زلزلہ عرب ٹیکٹونک پلیٹس اور یوریشین پلیٹس کے آپس میں ٹکرانے کے باعث آیا۔ زلزلے کی نوعیت معمولی تھی اور فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
