Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر جی سی سی اور رابطہ عالم اسلامی کی سعودی قیادت کو مبارکباد

مملکت کی جانب سے حج نظام کی مسلسل ترقی کو بھی سراہا ہے (فوٹو: روئٹرز)
خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور رابطہ عالم اسلامی نے حج سیزن کے کامیاب انعقاد پر سعودی قیادت کو مبارکباد دی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق جی سی سی کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نےکہا’ یہ کامیابی حجاج کی خدمت کرنے، آسانی، سلامتی اور تحفظ کے ساتھ  مناسک کی ادائیگی کو یقینی بنانے میں سعودی حکومت کی عظیم کوششوں اور صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔‘
انہوں نے مملکت کے جدید انفرا سٹرکچر، آرگنائزیشن، مصنوعی ذہانت سمیت جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور سکلڈ ورکرز کی تعریف کی اور کہا ’ان کوششوں نے ایک غیر معمولی حج تجربہ فراہم کیا۔‘
جی سی سی سیکرٹری جنرل نے مملکت کی جانب سے حج نظام کی مسلسل ترقی کو بھی سراہا۔ 
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علما کونسل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے حج سیزن کی کامیابی کو غیرمعمولی سکیورٹی اور خدمات کے مثالی امتزاج کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے رابطہ کے تمام اداروں کی طرف سے حجاج کی خدمت اور ٹرانسپورٹیشن کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔

 

شیئر: