Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب پارلیمنٹ کی حج انتظامات پر سعودی قیادت کو مبارکباد

جدید ٹیکنالوجیز نے عازمین کے آرام، اور تحفظ میں اضافہ کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
عرب پارلیمنٹ نے حج سیزن کے انعقاد اور انتظام پرسعودی قیادت اور مملکت کو مبارکباد دی ہے۔
کویت نیوز ایجنسی کونا کے مطابق عرب پارلیمنٹ کے سپیکرمحمد احمد الیماحی نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اس سال حج انتظامات میں ان کی عظیم کامیابی پر مبارکباد دی۔
سعودی عرب نے حج انتظامات کے لیے مصنوعی ذہانت اور ٹینالوجی کا استعمال کیا۔ مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور مقدس مقامات پر لاکھوں حجاج کو پانی، کھانا، رہائش، ٹرانسپورٹیشن اور صحت خدمات فراہم کیں۔
محمد احمد الیماحی نے کہا ’ جدید ٹیکنالوجیز اور جدید خدمات کے استعمال نے حجاج کی سیفٹی کے ساتھ محفوظ اور آرام دہ انداز میں مناسک کی ادائیگی کےلیے ماحول پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ سعودی عرب میں مقدس مقامات میں جدید ٹیکنالوجیز کے انضمام نے عازمین کے آرام، سلامتی اور تحفظ میں بہت اضافہ کیا ہے۔‘
یہ دنیا کے سب سے بڑے سالانہ اجتماعات میں سے ایک کو موثر طریقے سے منظم کرنے کےلیے ایک ماڈل کے طور پر کام کرتا ہے۔
سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات کے مطابق اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654  رہی ہے۔

 

شیئر: