دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے کہا ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 75 لاکھ 77 ہزار افراد (7.577 ملین) نے پبلک ٹرانسپورٹ، شیئرڈ ٹرانسپورٹ ٹیکسی سروس استعمال کی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے۔‘
وام کے مطابق میٹرو کی ریڈ اور گرین لائن پر مسافروں کی تعداد 27 لاکھ 86 ہزار رہی جبکہ ٹرام سروس سے ایک لاکھ 19 ہزار 917 مسافروں نے استفادہ کیا۔
مزید پڑھیں
-
عرب امارات کی ایئر لائن فلائی دبئی کا پشاور سے پروازوں کا آغازNode ID: 889762
-
بیشتر خلیجی شہری عید الاضحی تعطیلات میں دبئی کا رخ کریں گےNode ID: 889941
پبلک بس سروس میں مسافروں کی مجموعی تعداد 16 لاکھ 63 ہزار تھی۔
میرین ٹرانسپورٹ بھی مسافروں کا ایک مقبول انتخاب رہا جس کے ذریعے 3 لاکھ 7 ہزار 684 افراد نے سفر کیا۔
ٹیکسی سروس نے 21 لاکھ 96 ہزار مسافروں کو منزل تک پہنچایا۔ شیئرڈ ٹرانسپورٹ میں سفر کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 4 ہزار 159 رہی ہے۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عیدالاضحی کے دوران ٹرانسپورٹ کے متنوع ذرائع فراہم کیے۔ لاکھوں افراد نے آسان، آرام دہ اور بروقت سفر کیا۔

علاوہ ازیں عجمان ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران 4 لاکھ 39 ہزار 168 مسافروں نے مختلف سفری ذرائع استعمال کیے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 34 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اتھارٹی کے مطابق ٹیکسی سروس سے 3 لاکھ 80 ہزار 622 مسافروں نے سفر کیا۔ جبکہ پبلک بس سروس کو 55 ہزار 256 مسافروں نے استعمال کیا۔