Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 چار لاکھ 20 ہزار افراد نے حجاج کو خدمات فراہم کیں

ان میں 92 فیصد مرد جبکہ 8 فیصد خواتین شامل ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے شماریات نے کہا ہے کہ’ حج 2025 کے دوران سکیورٹی ایجنسیوں سمیت سرکاری و نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 4 لاکھ 20 ہزار 70 افراد نے 16 لاکھ 73 ہزار 230  حجاج کو خدمات فراہم کیں۔‘
ایس پی اے کے مطابق حج خدمات فراہم کرنے والوں میں 92 فیصد مرد جبکہ 8 فیصد خواتین شامل ہیں۔
مجموعی طور پر 34 ہزار 540 رضاکار شامل تھے جنہوں نے حج سیزن کے دوران مقدس مقامات پر 21 لاکھ 34 ہزار 398 گھنٹے خدمات انجام دیں۔
 اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق روٹ ٹو انیشٹیو سے  3 لاکھ 14 ہزار 337  حجاج نے فائدہ اٹھایا جو بیرون مملکت سے آنے حجاج کا 20.9 فیصد ہے۔
یاد رہے روٹ ٹو مکہ پرواگرام 2017 میں شروع کیا گیا تھا جس کے تحت آٹھ ملکوں سے حجاج کی آمد کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔
اس سے قبل سعودی جنرل اتھارٹی برائےشماریات نے اعلان کیا تھا کہ اس سال 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔
 بیرون مملکت سے 15 لاکھ 6 ہزار 576 حجاج سعودی عرب آنے جبکہ داخلی حجاج کی تعداد ایک لاکھ 66 ہزار 654  رہی ہے۔

روٹ ٹو انیشٹیو سے 3 لاکھ 14 ہزار 337  حجاج نے فائدہ اٹھایا (فوٹو: ایس پی اے)

’اندرون اور بیرورن ملک سے آنے والے  حجاج میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 77 ہزار 841 جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 389 تھی۔‘
بیرون مملکت سے آنے والوں میں فضائی راستے سے 14 لاکھ 35 ہزار 17 ، بری راستے سے 66 ہزار 465 جبکہ بحری راستے سے 5 ہزار 94 حجاج سعودی عرب پہنچے۔
محکمہ شماریات نے یہ اعداد وشمار وزارت داخلہ کے انتظامی ریکارڈ کی مدد سے جاری کیے ہیں۔

 

شیئر: