Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 48 ڈگری تک گرمی، گرد آلود ہوا بھی چلے گی

’موسمی حالات تھکا دینے والے ہوں گے، بیرونی سرگرمیوں کو کم سے کم رکھنا ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو بھی مکہ مکرمہ، ریاض  اور مشرقی ریجن میں گرمی کی لہر جاری رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ’مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں دن کے وقت درجہ حرارت 47 اور 48 ڈگری کے درمیان رہے گی‘۔
’مکہ مکرمہ اورمشرقی ریجن میں گرمی کی لہر کی شدت 11 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ میں موسمی حالات انتہائی تھکا دینے والے ہوں گے جن کے پیشِ نظر  دوپہر کے اوقات میں بیرونی سرگرمیوں کو کم سے کم رکھنا ضروری ہے‘۔
’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع گرد آلود اور دھول اڑانے والی ہوابھی چلے گی‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’جازان اور عسیر ریجن کے متعدد شہروں میں مطلع ابر آلود رہے گا اور کئی علاقوں میں بارش ہوگی‘۔
 

شیئر: