Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کی دیواروں پر خطاطی تہذیبی ورثے کی عکاس

’یہ متون نہایت باریک بینی سے معمارانہ ترتیب میں تقسیم کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مسجد نبوی کی دیواروں پر نقش و نگار اور خوشخطی کا حسین امتزاج منفرد فنی جمال اور عربی زبان کی بلاغت کو مجسم کرتا ہے جو اسلامی فن کے حسن اور اس کے تہذیبی ورثے کی عظمت کا دائمی گواہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی دیواروں پر کندہ یہ کلمات عربی خطاطی کے فن کا بہترین مظہر ہیں جو نہایت خوبصورتی، نفاست اور ترتیب کے ساتھ تحریر کئے گئے ہیں۔
 ان نقوش میں قرآنی آیات، احادیث نبویہ، اور اسمائے حسنیٰ شامل ہیں جو اس مقدس مقام کی روحانیت کو اجاگر کرتے اور دلوں میں اس کی عظمت کو مزید راسخ کرتے ہیں۔
یہ متون نہایت باریک بینی سے معمارانہ ترتیب میں تقسیم کئے گئے ہیں جو نہ صرف فنِ تعمیر سے ہم آہنگ ہیں بلکہ متن اور تزئین کے درمیان ایک دلکش بصری توازن پیدا کرتے ہیں۔

شیئر: