خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج سیزن 2025 کے انعقاد میں شامل حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کوششوں کی تعریف کی جس نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف کو بھیجے گئے الگ الگ پیغامات میں سعودی قیادت نے وزیرداخلہ، ریجن کے گورنروں، کمیٹی کے ارکان ، تمام سکیورٹی، سول اور سرکاری اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے تقریبا 1.7 ملین حجاج کو ہموار اور محفوظ حج کرانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
-
چار لاکھ 20 ہزار افراد نے حجاج کو خدمات فراہم کیںNode ID: 890827
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے حج سیزن کو اللہ کے فضل، جامع سکیورٹی، صحت، تنظیمی اور خدمت کے منصوبوں پر مربوط عملدرآمد کی کامیابی قرار دیا۔
شاہ سلمان نے عید الاضحی کی مبارکباد دینے پر تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ حجاج کے حج کی قبولیت، اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کےلیے مسلسل کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کے کامیاب انتظام کو اللہ کی مدد، شاہ سلمان کی قیادت اور وسیع منصوبوں پرعمل درآمد میں شامل تمام اداروں کی انتھک محنت کو قرار دیا۔
انہوں نے حجاج کے آرام اور سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے نگرانی کی بھی تعریف کی۔
سعودی ولی عہد نے دعا کی کہ اللہ خادم حرمین شریفین کی حفاظت کرے، مملکت میں سلامتی کی برکات کو برقرار رکھے اور تمام حجاج کے حج کو قبول کرے۔
یاد رہے اس سال حج سیزن میں 16 لاکھ 73 ہزار 230 افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے۔