Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منشیات سمگل کرنے پر غیر ملکیوں کو سزائے موت

’صومالی تارکین وطن کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگل کرنے پر دو غیر ملکیوں کی سزائے موت کے فیصلے پر عمل کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’صومالی تارکین وطن حمزہ عمر اور محمد ابراہیم کو منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’تمام ثبوت اور دلائل کے ساتھ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے اور زمین میں فساد پھیلانے پر سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا گیا‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلے پر عمل درآمد کی منظوری دی‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج جمعرات کو نجران میں عدالت کے فیصلے پر عمل کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: