مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ثقافتی کمیشن کا کہنا ہے کہ قدیم اشیا کو این او سی کے بغیر فروخت کرنا قانونی خلاف ورزی ہے۔
مزید پڑھیں
-
الاخدود میں کھدائی کے دوران قدیم سکے اور مہریں دریافت
Node ID: 231471 -
تاریخی نوادرات کو خراب کرنے پر کیا سزا ہوگی؟
Node ID: 838566
عربی جریدے عکاظ کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ ایک سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔
ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔
قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظِ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج کر کے اسے متعلقہ عدالت کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔
ثقافتی کمیشن کا کہنا ہے کہ آئندہ بھی اگر کسی کو قدیم اشیا فروخت کیے جانے کے حوالے سے معلومات حاصل ہوں تو وہ اس کی اطلاع ’بلاغ اثری‘ ایپ یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ٹول فری نمبر 911 پر دے سکتا ہے۔