مدینہ ہیلتھ کمپلیکس کی جانب سے حجاج کو ’لو‘ لگنے سے محفوظ رکھنے کےلیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔
مسجد نبوی کے بیرونی صحنوں میں جمعے کو 5 ہزار چھتریاں اور واٹر شاورنگ باٹلز تقسیم کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں
-
عازمین چھتری استعمال کریں، ’درجہ حرارت 10 سینٹی گریڈ تک کم‘Node ID: 890609
-
مکہ اور مدینہ میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیاNode ID: 890828
سبق نیوز کے مطابق ان دنوں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں بڑی تعداد میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج موجود ہیں جو فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد مرحلہ وار مدینہ منورہ جاتے ہیں۔
مدینہ امور صحت کی ٹیموں نے حجاج کو گرمی سے محفوظ رکھنے کےلیے آگاہی مہم کے تحت مختلف رضاکار ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو حجاج کو دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔
رہنما ٹیموں میں شامل طبی اہلکار حجاج کو زیادہ سے زیادہ پانی پینے اور براہ راست دھوپ کی تپش سے محفوظ رہنے کی ہدایات کرتے ہیں تاکہ وہ اس مقدس سفر میں بیمار ہونے سے بچ سکیں اور بہتر صحت کے ساتھ اپنا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت میں گزار سکیں۔