Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حجاج سورج کی براہ راست تپش سے بچیں، وزارت صحت کا پھر مشورہ

 وزارت نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت صحت نے تمام حجاج  کو پھر مشورہ دیا ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے کے درمیان براہ راست سورج کی تپش سے بچنے کی کوشش کریں۔
وزارت کا کہنا ہے اس وقت حج مقامات پر درجہ حرارت بلند ترین سطح پر ہوتا ہے تاکہ گرمی کی تھکاوٹ اور سن سٹروک سے بچا جا سکے گا۔
 وزارت نے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی  اہمیت پر زور دیا ان میں چھتروں کا استعمال،وافر مقدار میں پانی پینا اور حکام کی طرف سے ہدایات پر سختی سے عمل کرنا شامل ہے۔
یہ ہدایات عازمین حج کے تحفظ اور مناسک حج کی ادائیگی کے دوران ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہیں۔
یاد رہے گزشتہ روز سعودی وزارت صحت نے حج سیزن 2025 کے دوران گزشتہ برس کے مقابلے میں حجاج میں گرمی کی تھکن کے کیسز میں 90 فیصد کمی کا اعلان کیا تھا۔
 وزارت کا کہنا تھا ’گروپ پلاننگ کی پابندی، چھتریوں کے استعمال اور سرکاری اداروں کے درمیان ہم آہنگی نے مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔‘
یہ کامیابی ہیلتھ سیکٹر ٹرانسفارمیشن اورعازمین تجربہ پروگرام کے مقاصد کے مطابق ہے۔ ان پروگرا موں کا مقصد عازمین حج کو محفوظ اور صحت مند ماحول میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے با اختیار بنانا ہے۔

 

شیئر: