Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ میں ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح 24 فیصد کم

یہ کامیابی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بڑھانے کا نتیجہ ہے۔(فوٹو: وام)
متحدہ عرب اماراجت میں شارجہ پولیس نے سال 2024 کے دوران ٹریفک حادثات میں ہونے والی اموات کی شرح میں 2023 کے مقابلے میں 24 فیصد کمی ریکارڈ کی ہے۔ فی ایک لاکھ افراد پر اموات کی شرح 1.76 تک رہی۔
وام کے مطابق یہ کامیابی سڑکوں پر حفاظتی اقدامات بڑھانے اور حادثات کی روک تھا م کے حوالے سے موثر حکمت عملی اور اقدامات کا نتیجہ ہے۔
ٹریفک اور پیٹرولز ڈیپارٹمنٹ نے سکیورٹی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے خطرناک ڈرائیونگ رویوں کے خلاف 12 ٹارگٹڈ کمپیئن چلائیں جن میں غیر محتاط ڈرائیونگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور موٹر سائیکلوں کا غیر محفوظ استعمال شامل تھا۔ 
ڈائریکٹر ٹریفک و پیٹرول ڈیپارٹمنٹ بریگیڈیئر جنرل محمد علا النقبی نے ان  اقداما ت کو کمیونٹی کی شمولیت اور عوامی آگاہی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا’ یہ کامیابیاں شارجہ پولیس کے اس وژن کا نتیجہ ہیں جس کا مقصد جامع روک تھام، آگاہی اور کنٹرول کے ذریعے روڈ سکیورٹی کو فروغ دینا اور قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔‘

 

شیئر: