Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب اور خلیج میں ایٹمی شعاعیں معمول کی سطح پر ہیں‘

’اب تک کسی بھی خلیجی ملک میں کوئی غیر معمولی شعاعی سطح ریکارڈ نہیں ہوئی‘ ( فوٹو: سبق)
ایٹمی اور شعاعی نگرانی کی اتھارٹی کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کی جانب سے علاقائی صورتحال پر مسلسل نگرانی جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سینٹر نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب میں شعاعی سطحیں معمول کے دائرے میں ہیں۔
سینٹر نے اپنے ایکس پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ’ممکنہ ایٹمی ہنگامی حالات کے اثرات کا پیشگی تجزیہ کیا جا رہا ہے‘۔
’ انسانی، جانی اور ماحول کو شعاعی اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری احتیاطی اقدامات کئے جا رہے ہیں‘۔
دوسری طرف خلیجی تعاون کونسل کی جنرل سیکٹریٹریٹ نے کہا ہے کہ ’اب تک کسی بھی خلیجی ملک میں کوئی غیر معمولی شعاعی سطح ریکارڈ نہیں ہوئی‘۔
’ماحولیاتی و شعاعی اشاریے اب بھی تکنیکی طور پر محفوظ اور مجاز سطحوں کے اندر ہیں‘۔
جنرل سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ ’خطے کی موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر مرکز کو جزوی طور پر فعال کر دیا گیا ہے تاکہ علاقائی ردِ عمل اور مشترکہ کارروائی کو مربوط کیا جا سکے‘۔
’یہ اقدام ان طے شدہ منصوبوں کا حصہ ہے جو ہنگامی حالات میں تیاری اور جوابدہی کے لیے بنائے گئے ہیں‘۔

شیئر: