Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی ایلچی اور کئی ممالک کے وزرائے خارجہ کے رابطے

علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو امریکہ کے خصوصی ایلچی برائے شام تھامس بارک اور متعدد ملکوں کے ہم منصبوں نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
امریکہ کے خصوصی ایلچی سے رابطے کے دوران انسانی اور اقتصادی سطح پرشام کی سپورٹ کے لیے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔
ایس پی اے کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران خطے کی صورتحال خاص طر پر ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں اور خطے میں اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
 یونان کے ہم منصب نے خطے کی صورتحال اور اس کے علاقائی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
سپین کے وزیرخارجہ جوزے مینویل الباریس نے خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی اور استحکام پر اس کے اثرات پر بات چیت کی۔
قبرص کے وزیرخارجہ ڈاکٹر کانسٹینٹینوس کومبوس نے خطے کی صورتحال، کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل تک پہنچنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

 

 

شیئر: