Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشت گردی میں ملوث سعودی شہری کی سزائے موت پر عملدرآمد

کارروائیوں کے لیے بیرون مملکت سے رقم وصول کرنے کا بھی الزام تھا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ وطن سے غداری اور بیرون مملکت دشمنوں کا آلہ کار بننے والے سعودی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سعودی شہری ’ترکی الجاسر‘ کو خیانت اور وطنِ عزیز کے امن عامہ کو نقصان پہنچانے پر حراست میں لیا تھا۔
دہشتگردی کی کارروائیوں کے لیے بیرون مملکت سے رقم وصول کرنے اور انہیں دہشتگردی کے لیے استعمال کرنے کا بھی الزام تھا۔
ملزم کو تمام ثبوتوں اور شواہد کے ساتھ متعلقہ فوجداری عدالت میں پیش کیا گیا جہاں صفائی کا بھرپور موقع بھی دیا گیا۔
مقدمے کی سماعت اور جرح کے دوران جرائم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت سنا دی۔ وزارت داخلہ نے حتمی سزا سنائی جانے کے بعد سنیچر کو اس پرعمل درآمد کیا۔

 

شیئر: