انڈیا میں زائرین کو کینڈرناتھ سے اترکھنڈ لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام سات مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح کیڈرناتھ مندر سے اترکھنڈ کے علاقے گپتکاشی کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
اڑان بھرنے کے بعد ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا تاہم بعدازاں حکام نے بتایا کہ پروان بھرنے کے 10 منٹ ہی جنگل میں گر گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
انڈیا میں نجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، تین افراد ہلاکNode ID: 879714
-
انڈین ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار سیاح ہلاکNode ID: 889369
اترکھنڈ سول ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ صبح پانچ بج کر 20 منٹ پر پیش آیا اور اس میں سوار افراد میں سے پانچ زائرین تھے جبکہ ایک بچہ بھی شامل تھا۔
زائرین کا تعلق اترکھنڈ، اتر پردیش، مہاراشٹر اور گجرات سے تھا۔
حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کوئی فنی خرابی یا موسم کی صورت حال سانحے کا باعث بنی۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق صبح کے وقت ایک مقامی شخص نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر حکام کو اطلاع دی جس کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم جائے حادثہ کی طرف روانہ کی گئی۔
اترکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکار سنگھ نے واقعے کے بعد ایکس پر لکھا کہ ’ہیلی کاپٹر گرنے کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے اور مقامی ٹیمیں ریسکیو کا کام کر رہی ہیں۔‘
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ چھ ہفتے کے دوران اس نوعیت کا یہ پانچواں سانحہ ہے۔
اس سے قبل سات جون کو بھی ایک ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی پیدا ہو گئی تھی تاہم وہ حادثے سے بال بال بچا تھا اور اس میں پائلٹ کے علاوہ ایک مسافر بھی زخمی ہوا تھا۔