محفوظ واپسی کے لیے ایرانی حجاج کو عرعر منتقل کردیا گیا
’ایران حجاج عرعر سرحدی چوکی سے بری راستے سے ایران روانہ ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
ایرانی حجاج کی محفوظ واپسی کے لیے انہیں عرعر ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا ہے جہاں وہ بری راستے سے ایران روانہ ہوں گے۔
سبق ویب سائٹ یہ اقدام ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد حجاج کرام کی مناسک حج کی ادائیگی کے بعد واپسی کے سفر کو آسان بنانا ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ نئی عرعر سرحدی گزرگاہ اہم ترین زمینی راستوں میں شمار ہوتی ہے جو حجاج اور معتمرین کی نقل و حرکت کو سہولت فراہم کرتی ہے۔
اور یہ ہر سال مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے حجاج کے استقبال اور وداع کے لیے اعلیٰ درجے کی تیاریوں کی حامل ہوتی ہے۔