Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرقی ریجن میں 50 ڈگری، مکہ اور مدینہ میں گرد

’مکہ مکرمہ جموم، خلیص، طائف اور اللیث میں گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو مکہ مکرمہ  اور مدینہ منورہ میں گرد آلود ہوا چلے گی جبکہ ریاض اور مشرقی ریجن میں گرمی کی لہر برقرار رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جموم، خلیص، طائف، الخرمہ، تربہ اور اللیث میں گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’یہی کیفیت مدینہ منورہ شہر کے علاوہ المہد، وادی الفرع اور ینبع میں بھی ہوگی جہاں دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’الخبر، دمام، الظہران، راس تنورہ، حفر الباطن اور الاحسا میں شدید گرمی ہوگی جہاں دن کے بعض أوقات میں درجہ حرارت 50 ڈگری تک پہنچ جائے گا‘۔
’یہی کیفیت ریاض شہر کے علاوہ الدلم، الخرج، الافلاج، الحریق اور المجمعہ میں بھی ہوگی جہاں شام 5 بجے تک درجہ حرارت47 اور 48 ڈگری کے درمیان ہوگی‘۔
 
 

شیئر: