Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اسرائیل سے جلد سے جلد نکل جائیں‘، چین کی اپنے شہریوں کو ہدایت

سفارت خانے نے چینی شہریوں کو اردن کی جانب روانہ ہونے کی تجویز دی ہے۔ (فوٹو: روئٹرز)
اسرائیل میں چین کے سفارت خانے نے منگل کے روز اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ’جلد سے جلد‘ ملک چھوڑ دیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل میں چینی سفارت خانے نے وی چیٹ کے ذریعے ایک بیان میں چینی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر زمینی سرحدی گزرگاہوں کے ذریعے اسرائیل سے نکل جائیں۔
سفارت خانے نے چینی شہریوں کو اردن کی جانب روانہ ہونے کی تجویز دی ہے۔
سفارت خانے نے بیان میں کہا کہ تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ ’شہروں میں بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا ہے، شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور سکیورٹی کی صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔‘
کئی دہائیوں کے تنازع کے بعد اسرائیل نے گزشتہ ہفتے ایران میں فضائی کارروائی شروع کی ہے، جس کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کا مقصد اپنے دشمن کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔ جس کی تہران تردید کرتا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تصادم خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے حملوں کے بعد جوہری مذاکرات پر ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے پر زور دیا ہے۔

شیئر: