Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد ریجنوں میں گرد، جازان میں حد نگاہ انتہائی محدود

’جزائر فرسان اور دیگر ساحلی علاقوں میں 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض، مشرقی ریجن اور نجران میں  گرد آلود ہوا چلے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان کی ساحلی پٹی میں گرد و غبار کے باعث حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’آج جازان اور عسیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا قوی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’گرد وغبار کی وجہ سے سب سے زیادہ جازان ریجن متاثر ہوگا جس کے متعدد شہروں میں حد نگاہ کہیں انتہائی محدود اور کہیں نہ ہونے کے برابر ہوگی‘۔
محکمے نے کہاہے کہ ’جزائر فرسان اور دیگر ساحلی علاقوں میں 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی‘۔
 

شیئر: