عقلة الصقور میں 4 سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک ہوگیا
’بچہ گٹر کے قریب کھیل رہا تھا کہ جس کا ڈھکن درست طریقے سے بند نہیں تھا‘ ( فوٹو: سبق)
عقلة الصقور میں گزشتہ شام چار سالہ بچہ گٹر میں گر کر ہلاک ہونے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بچہ اپنے گھر کے صحن میں زیر زمین واقع گندے پانی کے ٹینک کے قریب کھیل رہا تھا کہ جس کا ڈھکن درست طریقے سے بند نہیں تھا۔
کسی وجہ سے گٹر کا ڈھکن ٹوٹ گیا اور بچہ ٹینک میں گر کر ڈوب گیا۔
اطلاع ملنے پر محکمہ شہری دفاع امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اوربچے کو نکالنے میں کامیاب تو ہو گئیں مگر تب تک بچہ ہلاک ہو چکا تھا۔