Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وینز ویلا کے صدر کا مکتوب موصول

 وینزویلا کے سفیر نے سعودی نائب وزیرخارجہ سے ملاقات میں مکتوب حوالے کیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو وینز ویلا کے صدرنکولس مدورو کی جانب سے ایک مکتوب موصول ہوا ہے
مکتوب دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے حوالے سے ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ریاض میں وزارت کے ہیڈکوارٹر میں وینزویلا کے سفیر نے سعودی نائب وزیرخارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور وینز ویلا کے درمیان دوطرفہ تعلقات، انہیں مختلف شعبوں میں فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: