جازان اور عسیر میں بارش، مکہ اور مدینہ میں گرد
’بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے ساتھ گرد آلود گرم ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو جازان اور عسیر میں بارش کی توقع ہے جبکہ ریاض، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں گردو غبار رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہاہے کہ ’بحیرہ احمر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 22 کلو میٹر فی گھنٹہ سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی اور جس کے باعث ایک میٹر سے ڈیڑھ میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عرب کے سمندر میں شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 40 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے ‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے جس کے ساتھ گرد آلود گرم ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی ریجن کے بیشتر شہروں میں غیر یقینی موسم رہے گا جس میں شدید گرمی کے ساتھ گرد آلود ہوا چلے گی جس کے باعث حد نگاہ انتہائی محدود ہوگی‘۔