ٹریفک خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 4 سو موٹر سائیکلیں ضبط
’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 2320 ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے متعدد خلاف ورزیوں پر مختلف شہروں سے 4 ہزار 479 موٹر سائیکلیں ضبط کی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 15 جون 2025 سے 21 جون 2025 تک مختلف شہروں سے موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ موٹر سائیکلیں ریاض ریجن میں ضبط ہوئی ہیں جن کی تعداد 2320 ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر مدینہ منورہ ہے جہاں سے 815 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’جدہ میں 499، مکہ مکرمہ میں441 ، مشرقی ریجن میں 121، طائف میں44 اور عسیر میں 66 موٹر سائیکلیں ضبط ہوئی ہیں‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل ضبط ہوگی اور یہ کسی بھی حال میں ناقابل واپسی ہے‘۔
محکمے نے موٹر سائیکل چلانے والوں کو سختی کے ساتھ ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔