پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے سعودی شوریٰ کونسل کے پارلیمانی وفد نے پیر کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
قومی اسمبلی کے ارکان اور اعلیٰ حکام نے وفد کا خیرمقدم کیا۔
سعودی وفد کو قومی اسمبلی کی قانون سازی کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وفد کا پاکستان سمیت 5 ممالک کے میڈیکل مشن کا دورہNode ID: 890272
دورے کے دوران وفد نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کو سعودی عرب کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر فخر ہے۔
سعودی وفد نے پاکستان کی قانون سازی کے عمل میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اپنے دورے کو یادگار اور قابلِ قدر قرار دیا۔
بعد ازاں، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔
سعودی وفد نے کہا کہ سعودی عرب پارلیمانی سطح پر پاکستان کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
سعودی وفد کی قیادت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر عبدالرحمن الحربی نے کی، جبکہ وفد میں ڈاکٹر ایمان الجبرین اور انجینیئر سالم الشہرانی بھی شامل تھے۔