Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 2.2 ملین اونٹ، سب سے زیادہ تعداد ریاض ریجن میں

مدینہ منورہ میں رجسٹرڈ اونٹ 16 لاکھ 76 ہزار کے قریب ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارتِ پانی، زراعت وماحولیات کا کہنا ہے’ مملکت کے قومی ورثے میں 2.2 ملین اونٹ رجسٹرڈ ہیں، سب سے زیادہ تعداد ریاض میں ہے۔‘
ایس پی اے کے مطابق اونٹوں کے عالمی دن پر وزارت نے مملکت میں رجسٹرڈ اونٹوں کے بارے میں گزشتہ برس کے اعداد وشمار پرمبنی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ریاض ریجن میں قومی ورثے میں رجسٹرڈ اونٹوں کی تعداد 65 لاکھ 64 ہزار سے زیادہ ہے۔
دوسرے نمبر پر مشرقی ریجن ہے جہاں رجسٹرڈ اونٹ 36 لاکھ 11 ہزار جبکہ مکہ مکرمہ ریجن میں 28 لاکھ اونٹ درج ہیں۔
تینوں ریجنوں میں ردج اونٹ مملکت کے تمام علاقوں میں پائے جانے والے اونٹوں کا 58.1 فیصد ہے۔
مدینہ منورہ میں رجسٹرڈ اونٹ 16 لاکھ 76 ہزار کے قریب ہیں جبکہ قصیم میں 13 لاکھ 88 ہزار، حائل میں 12 لاکھ 81 ہزار عسیر میں 98 ہزار، تبوک ریجن میں 96 ہزار شمالی حدود ریجن میں 88 ہزار ہے۔
الجوف ریجن میں رجسٹرڈ اورنٹوں کی تعداد 94 ہزار سے زیادہ ہے، سب سے کم اونٹ الباحہ ریجن میں رجسٹرڈ ہیں جن کی تعداد 27 ہزار ہے۔

 

شیئر: